اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے— فوٹو: فائل
کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے— فوٹو: فائل

ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق جن دیگر شہروں سے حاصل کیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، سبی، ضلع اوکاڑہ اور کوہاٹ شامل ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان میں اس سال اب تک 46 محولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا تاہم اس سال اب تک پاکستان میں پولیو سے کوئی بچہ معذور نہیں ہوا۔


مزید خبریں :