Time 13 مارچ ، 2024
پاکستان

ایک ہفتے سے مسقط میں پھنسا پی آئی اےکا جہاز ملک میں واپس نہیں آسکا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایک ہفتے سے عمان کے دارالحکومت مسقط میں پھنسا پی آئی اےکا جہاز  ملک میں واپس نہیں آسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پیرکو متاثرہ  جہاز کے لیے  متبادل انجن سی 130 جہاز کے ذریعے مسقط بھیجا گیا تھا،  سی 130طیارہ  جہاز کےلیے متبادل انجن فراہم کرکے خراب انجن  لےکر کراچی  واپس آگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، مسافر مسقط ہوائی اڈے پر تقریباً 23 گھنٹے تک پھنسے رہے، مسافروں کو تین الگ الگ پروازوں سے ملک لایا گیا۔

 ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ392 مسافروں کے ساتھ مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز کا انجن 35 ہزار فٹ کی بلندی پر خراب ہوگیا تھا، پرواز کو مسقط ائیرپورٹ  پر ہنگامی لینڈنگ کرانا  پڑی تھی، جہاز کے انجن کی تبدیلی کا کام شروع کردیا گیا ہے، امید ہے آج شام تک جہاز کا انجن تبدیل کردیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ انجن تبدیلی کے بعد ٹیسٹنگ ہوگی، جس کے بعد طیارہ وطن واپس آئے گا۔

مزید خبریں :