نومنتخب قومی و صوبائی ارکان کی چھوڑی ہوئی سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخاب آج ہوگا

اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، قومی سمیت دونوں صوبائی ایوانوں کے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے— فوٹو: فائل
اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، قومی سمیت دونوں صوبائی ایوانوں کے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے— فوٹو: فائل

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا رکن منتخب ہونے کے بعد چھوڑی گئی سینیٹ کی 6 نشستوں کیلئے ضمنی انتخاب آج ہوگا، پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، ووٹنگ کا عمل قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں میں ہوگا۔

6 نشستوں پر نئے سینیٹ اراکین کے انتخاب کیلئے تینوں ایوان کے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

اسلام آباد کی نشست پر سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری الیاس مہربان اور پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہے۔

سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

سینیٹ کی 6 نشستیں یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفورحیدری، نثارکھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :