14 مارچ ، 2024
پشاور سے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے اور ان کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق گرفتار ملزم اعجاز بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث گینگ کا سرغنہ ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کے زیر استعمال ڈیوائسز سے بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہے، گینگ بچوں کو گن پوائنٹ پر پکڑتے اور ان کی قابل اعتراض ویڈیوز بناتے تھے۔
اس کے علاوہ ملزمان ویڈیوز وائرل کرنےکی دھمکی دے کر بچوں کا مزید استحصال کرتے تھے۔