14 مارچ ، 2024
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور میں علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کا اجلاس منعقد ہوا۔
علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کے لیے متعلقہ حکام ہوم ورک مکمل کریں، جنگلات کی کٹائی روکنے اور ریونیو بڑھانے کے لیے متعلقہ حکام لائحہ عمل تیار کریں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہدایت کی کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنےکے لیے جرمانے کی رقم لکڑی کی قیمت سے زیادہ بڑھائی جائے، ٹمبر کی اسمگلنگ پر نظر رکھنے کے لیے چیک پوسٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔