کھیل
Time 15 مارچ ، 2024

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈےکی منظوری

آئی سی سی کے مطابق مقررہ دن میچ نہ ہونےکی صورت میں میچ کے لیے ریزرو دن ہوگا—فوٹو: فائل
آئی سی سی کے مطابق مقررہ دن میچ نہ ہونےکی صورت میں میچ کے لیے ریزرو دن ہوگا—فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنلز اور فائنل کےلیے ریزرو ڈےکی منظوری دے دی۔

آئی سی سی کے مطابق مقررہ دن پر میچ نہ ہونےکی صورت میں میچ کےلیےریزرو دن ہوگا۔ 

گروپ اسٹیج میں میچ مکمل ہونےکےلیے دوسری اننگ میں کم ازکم 5 اوورزکا کھیل ہونالازمی ہوگا جبکہ ناک آؤٹ مرحلےمیں میچ مکمل ہونےکے لیےدوسری اننگ میں کم از کم 10 اوورز کاکھیل ہونا لازمی ہوگا۔

آئی سی سی کی میٹنگ میں ٹی20 ورلڈکپ 2026 کےکوالیفائرزکی بھی منظوری دی گئی۔ 

آئی سی سی کے مطابق ورلڈکپ 2026 میں کل 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے 12 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ ٹی20 ورلڈکپ 2026کی میزبانی سری لنکا اوربھارت مشترکہ طور پرکریں گے۔


مزید خبریں :