Time 15 مارچ ، 2024
پاکستان

مریم نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دے دی

دور دراز علاقوں میں حادثے پر متاثرین کو بروقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے، پنجاب میں بہت جلد ائیر ایمبولینس سروس شروع کردی جائے گی: مریم نواز— فوٹو:فائل
دور دراز علاقوں میں حادثے پر متاثرین کو بروقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے، پنجاب میں بہت جلد ائیر ایمبولینس سروس شروع کردی جائے گی: مریم نواز— فوٹو:فائل 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دے دی۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ائیر ایمبولینس پروجیکٹ پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ سرگودھا اسپتال میں ہارٹ اٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا، جلد ہی موٹروے پر بھی ریسکیو 1122سروس شروع کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنا ہیلی کاپٹراستعمال کرنے کی اجازت دے دی

ان کا کہنا تھاکہ دور دراز علاقوں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے۔ 

دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ پروجیکٹ سےمتعلق اجلاس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے پلان طلب کرلیا۔

ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل سیکٹرزکی نشاندہی کر کے پنجاب میں موجود صنعتوں کاڈیٹا اورفیوچرانڈسٹری کے اعدادوشمار مرتب کیے جائیں۔

مزید خبریں :