Time 16 مارچ ، 2024
پاکستان

ایف بی آر نے ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے

معاہدے سے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جاسکے گا: چیئرمین ایف بی آر— فوٹو: فائل
معاہدے سے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جاسکے گا: چیئرمین ایف بی آر— فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ’کار انداز پاکستان‘ کیساتھ ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔

یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اپنا سسٹم خودکار بنانے اور معیشت ڈیجیٹلائز کرنے پر بھر پور توجہ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر دستاویزی معیشت کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کی جارہی ہیں۔

امجد زبیر ٹوانا کا کہنا تھا کہ کار اندازپاکستان، ایف بی آر کے ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن میں معاونت کرے گا جس سے ٹیکس دہندگان کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور معاہدے سے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جاسکے گا۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن معاہدے سے محصولات میں پائیدار اضافہ کیا جا سکے گا۔

مزید خبریں :