کھیل
Time 16 مارچ ، 2024

جب تک پاکستان میں فٹبال لیگ نہیں ہوگی بہتری ممکن نہیں: ہیڈکوچ قومی ٹیم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن کا کہنا ہےکہ  جب تک پاکستان میں فٹبال لیگ نہیں ہوگی اس وقت تک بہتری ممکن نہیں اور تب تک نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آسکتا۔

رواں ماہ اردن کے ساتھ ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائر میچز کی تیاری کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے جم کر  پریکٹس کی۔

لاہور میں کیمپ کے آخری روز بھی کوچ کی نگرانی میں ٹیم کےکھلاڑیوں نے سخت دھوپ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ 

اس موقع  پر میڈیا سےگفتگو میں پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب تک مسلسل فٹبال لیگ نہیں ہوگی اس وقت تک بہتری ممکن نہیں اور تب تک نیا ٹیلنٹ سامنےنہیں آسکتا، پاکستان میں5 ہزار فٹبال کلب رجسٹرڈ ہیں،  اتنے تو برطانیہ میں  رجسٹرڈ نہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈ کپ نہیں کھیل رہے اور نہ ہی اگلے ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کرسکتے ہیں، ورلڈ کپ کوالیفائر میچز میں کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمیں ٹیم تیار کرنی ہے تاکہ ریجنل ٹورنامنٹس جیت سکیں، کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں، چار  سے  پانچ کھلاڑی  اس وقت غیرملکی لیگز کھیل رہے ہیں، وہ  جلد ٹیم جوائن کریں گے۔

مزید خبریں :