دنیا
Time 16 مارچ ، 2024

بھارت میں عام انتخابات 19 اپریل سے7 مرحلوں میں ہونگے، بی جے پی حکومت بننے کا امکان

عام انتخابات میں تقریباً97 کروڑ بھارتی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، ووٹوں کی گنتی چار جون کو شروع ہوگی— فوٹو:فائل
عام انتخابات میں تقریباً97 کروڑ بھارتی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، ووٹوں کی گنتی چار جون کو شروع ہوگی— فوٹو:فائل

بھارت کے الیکشن کمیشن نے ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی 543 نشستوں کیلئے عام انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔ بھارتی ریاستوں میں سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی جس کا اختتام یکم جون کو ہوگا۔

پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 21 ریاستوں، دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو 12 ریاستوں، تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو 12 ریاستوں، چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو 10 ریاستوں، پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو 8 ریاستوں، چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو 7 ریاستوں اور ساتویں مرحلے میں یکم جون کو 8 ریاستوں میں ووٹنگ ہوگی۔

عام انتخابات میں 97 کروڑ بھارتی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، ووٹوں کی گنتی 4 جون کو شروع ہوگی۔

دوری جانب بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ 12 جماعتوں کے اپوزیشن اتحاد انڈیا سے ہوگا۔ پری پول سروے کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے تیسری مدت کیلئے وزیراعظم بننے کے قوی امکانات ہیں۔

مزید خبریں :