Time 17 مارچ ، 2024
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی وزیراعلیٰ کے پی کو وفاقی پلیٹ فارمز پر بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت

بانی پی ٹی آئی نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے حملے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی معاملات میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے: بیان— فوٹو: فائل
بانی پی ٹی آئی نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے حملے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی معاملات میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے: بیان— فوٹو: فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صوبے کے حقوق کیلئے وفاقی پلیٹ فارمز پر بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم سے ہوئی ملاقات کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی جس پر عمران خان نے انہیں صوبائی حقوق کیلئے ایس آئی ایف سی اور دیگر وفاقی پلیٹ فارم پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

بیان کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے حملے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ سکیورٹی معاملات میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے۔

بیرسٹر سیف کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن میں خیبرپختونخوا سے امیدواروں ناموں پر مشاورت کے ساتھ بانی پی ٹی آئی سے منظوری بھی لے لی گئی ہے۔ جبکہ صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

بیان کے مطابق ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحت کارڈ کی بحالی اور رمضان پیکیج پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :