کوشش ہے کہ مئی تک پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر مکمل کر لیا جائے: عطا تارڑ

مشکل وقت آیا تو پیپلز پارٹی ملک کیلئے ساتھ کھڑی ہوگی، صدر آصف زرداری وفاق اور ہماری حکومت کو مضبوط کریں گے: جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو— فوٹو: فائل
مشکل وقت آیا تو پیپلز پارٹی ملک کیلئے ساتھ کھڑی ہوگی، صدر آصف زرداری وفاق اور ہماری حکومت کو مضبوط کریں گے: جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر مئی میں مکمل کر لیا جائے، جبکہ ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ بھی مکمل کی جائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت آیا تو پیپلز پارٹی ملک کیلئے ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری بطور صدر وفاق اور ہماری حکومت کو مضبوط کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں لائی الیکٹرک بائیکس جائیں تو تیل کا خرچہ کم کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اداروں کی نجکاری کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ایجنڈا صرف عملدرآمد اور نفاذ کا ہے ، حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسیاں بنانا ہے اور اگر ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ممکن ہے۔

لاہور میں الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور اس میں سرفہرست پی آئی اے ہے، اداروں کو چلانےکیلئے نجی شعبے کوآگے آنا ہوگا۔

مزید خبریں :