15 مارچ ، 2024
کراچی کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں ڈاکوؤں نے سپر اسٹور کو لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں افطار کے چند منٹ بعد ڈاکوؤں نے سپر اسٹور پر دھاوا بول دیا۔
پولیس نے بتایا کہ 6 ملزمان اسلحے کے زور پر سپر اسٹور سے 40 ہزار روپے نقدی، 5 موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، ملزمان نے شناخت سے بچنے کے لیے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے۔
پولیس کے مطابق مسلح ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ملزمان تقریباً 10منٹ تک سپر اسٹور میں لوٹ مار کرتے رہے، واردات سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے۔