17 مارچ ، 2024
فیصل آباد میں گٹر کی صفائی کےدوران زہریلی گیس اور دم گھٹنے سے 2 واسا ملازمین جاں بحق ہوگئے۔
واسا ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونیوالے ملازمین کی شادی ہال انتظامیہ نے ذاتی طور پر خدمات حاصل کی تھیں۔
ترجمان واسا کہنا ہےکہ آصف نامی اہلکار گلشن کالونی سینٹر اور شان چوہڑ ، ماجرا سینٹر پر تعینات تھے۔جاں بحق ہونیوالے واسا ملازمین پرائیویٹ طور پر کام کر ررہے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ واسا انتظامیہ کی جانب سے صفائی کیلئے کوئی ہدایت نہیں کی گئی، کسی بھی پرائیویٹ جگہ پر صفائی کرنا واسا ملازمین یا انتظامیہ کی ذمہ داری میں شامل نہیں۔
ریسکیو ٹیموں نےگہری سیوریج ڈرین سے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیں ہیں۔