پی ایس ایل فائنل، اسلام آبادکے اٹیکنگ اسٹائل سے واقف ہیں، پلان کرکے میدان میں اتریں گے: افتخار

ورلڈ کپ سے قبل پی ایس ایل میں فارم میں ہونا اچھی بات ہے، خواہش ہے اپنے ملک کیلئے ورلڈ کپ جیتوں: افتخار احمدکی جیو نیوز سے گفتگو/فوٹوجیو نیوز
ورلڈ کپ سے قبل پی ایس ایل میں فارم میں ہونا اچھی بات ہے، خواہش ہے اپنے ملک کیلئے ورلڈ کپ جیتوں: افتخار احمدکی جیو نیوز سے گفتگو/فوٹوجیو نیوز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل  ) 9 کی فرنچائز ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر اور پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر افتخار احمد پی ایس ایل فائنل میں اسلام آباد سے تگڑے مقابلے کیلئے تیار  ہیں۔

 جیو نیوز کو  دیے گئے انٹرویو میں افتخار احمد نے کہا کہ فائنل میں اسلام آباد سے تگڑے مقابلے کیلئے تیار ہیں،  ان کی ٹیم اسلام آباد کے اٹیکنگ اسٹائل سے واقف ہے اور اس کے مطابق ہی پلان کرکے میدان میں اتریں گے۔

انھوں نے  کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلا ہے، ٹیم کے مقامی اور غیر ملکی تمام پلیئرز اچھی فارم میں ہیں، دوسری جانب  اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی کافی بیلنس ہے، فائنل میں جو اچھی کرکٹ کھیلے گا وہ جیتے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے جو ذمہ داری ملتی ہے اس کو نبھانے کی کوشش کرتا ہوں، جس نمبر پر بیٹنگ کیلئے آتا ہوں اس میں کم وقت میں رنز کے پیچھے جانا پڑتا ہے لیکن اگر آپ ٹیم کے اہم پلیئر ہیں تو آپ کو پریشر ہینڈل کرنا پڑتا ہے کیونکہ اچھا بیٹر وہی ہے جو جب بھی جائے ٹیم کو پریشر سے نکالے۔

اپنی بیٹنگ پوزیشن کے چیلنج پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “جس طرح کی پوزیشن میں کھیلتا ہوں اس میں رسک لینا پڑتا ہے، رنز کے پیچھے  جانا، ایوریج برقرارکھنا اورفنشنگ بھی کرنا ہوتا ہے، یہ دیکھنا اہم ہے کہ پلیئر نے کس صورتحال میں کیسا کھیلا ۔”

ایک سوال پر قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ میں ہمیشہ صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں اور پی ایس ایل کے فائنل میں بھی یہی پلان ہے۔

افتخار احمد نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل پی ایس ایل میں فارم میں آنا اچھی بات ہے، خواہش ہے کہ اپنے ملک کیلئے ورلڈ کپ جیتوں۔

مزید خبریں :