اسفند یار کا ہرجانے کا دعویٰ، عدالت کا شوکت یوسفزئی کو 15کروڑ ادا کرنیکا حکم

شوکت یوسفزئی نے اسفند یار ولی پر ڈھائی کروڑ ڈالرز میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا۔ فوٹو فائل
شوکت یوسفزئی نے اسفند یار ولی پر ڈھائی کروڑ ڈالرز میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا۔ فوٹو فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس پشاور نے سربراہ اے این پی اسفندر یار ولی کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 15 کروڑ روپے ہرجانے کے کیس اسفندیار ولی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے شوکت یوسفزئی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوکت یوسفزئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

شوکت یوسفزئی کی عدم پیشی کے باعث یکطرفہ کارروائی کی گئی۔

یاد رہے کہ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر ڈھائی کروڑ ڈالرز میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر اسفندیار ولی نے 2019 میں شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا۔

مزید خبریں :