مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ انجن کی تبدیلی کے بعدکراچی پہنچ گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ  انجن کی تبدیلی کے بعدکراچی پہنچ گیا۔

پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ 6  مارچ کو مدینہ سے اسلام آباد جاتے  ہوئے فنی خرابی کا شکار  ہوا تھا، شدید خرابی کے باعث طیارے نے مسقط ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

طیارے کی بحالی کے لیے پی آئی اے کی انجینیئرنگ ٹیم ڈیڑھ ہفتے سے مسقط میں تھی، بوئنگ 777 طیارے کے لیے متبادل انجن سی 130 جہاز سے مسقط بھیجا گیا تھا۔

 ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ  جہاز کے انجن کی تبدیلی کا کام دو  دن پہلے مکمل ہوگیا تھا، انجن تبدیلی کے بعد بوئنگ 777 کی ٹیسٹنگ بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اے پی بی ایچ وی رجسٹریشن کے طیارے کی مرمت پر خطیر اخراجات آئے ہیں۔

مزید خبریں :