پی ایس ایل کی فاتح یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا فتح کے بعد جشن، فلسطینی جھنڈے لہرا دیے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کے جھنڈے لے کر گراؤنڈ کا چکر لگایا۔

پی ایس ایل فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ملتان کے 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا۔

فتح کے بعد  یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کیا۔

اسلام آباد کے وکٹری لیپ کے دوران اسٹیڈیم فلسطین کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ فلسطین کے جھنڈے صرف اسلام آباد کے پاکستانی کھلاڑیوں نے تھام رکھے تھے۔

مزید خبریں :