کھیل
Time 19 مارچ ، 2024

وزیراعظم کا ورلڈ ایتھلیٹکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو نقد انعام

وزیر اعظم نے ارشد ندیم سے کہا کہ آپ کی محنت ور لگن نوجوانون کے لیے مشعل راہ ہے— اسکرین گریب
وزیر اعظم نے ارشد ندیم سے کہا کہ آپ کی محنت ور لگن نوجوانون کے لیے مشعل راہ ہے— اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ  ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتنے  پر جیولین تھرور  ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے انعام دے دیا۔

 ارشد ندیم نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم  نے کہا کہ کم وسائل ہونےکے باوجود ورلڈ چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنا قابل فخر ہے۔ 

وزیر اعظم نے ارشد ندیم سے کہا کہ آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ جیولین تھرو کے کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر  ہیں، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، اسے نکھارنےکی ضرورت ہے۔ 

وزیراعظم نے ارشد ندیم کے آبائی علاقے میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کاکام تیز تر کرنے کی ہدایت بھی کی۔


مزید خبریں :