کھیل
Time 20 مارچ ، 2024

چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی ڈیزائن پیش

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہو گی : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی/فوٹوجیونیوز
چیمپیئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہو گی : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی/فوٹوجیونیوز

آئی سی سی چیمپیئنز  ٹرافی 2025 سے قبل 3 اسٹیڈیمز کی  اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) محسن نقوی کو پیش کر دیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آئندہ برس پاکستان میں ہونے والی چیمپیئز ٹرافی سے قبل 3 اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کیے ہو ئے ہیں،  اس سلسلے میں بورڈز کی میٹنگز کا آغاز ہو  چکا ہے۔

 نیسپاک حکام نے ایک میٹنگ میں چیئرمین محسن نقوی کو منصوبوں کی بریفنگ دی اور  تین اسٹیڈیمز  ( نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی، قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم )کی اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن پیش کیے۔

فوٹوجیونیوز
فوٹوجیونیوز

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تینوں اسٹیڈیمز میں شائقین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

اس حوالے سے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

گفتگو کے دوران محسن نقوی نے  میچ ویو کو بہتر بنانے کا پلان بھی تیار کرنے اور ہاسپیٹیلٹی باکسز میں اضافے اور نشستوں کو آرام دہ بنانے کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں :