20 مارچ ، 2024
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے تحریک انصاف کے تنظیمی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ سوچ بچارکے بعد تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمجھتا ہوں اس وقت پنجاب میں پارٹی کی مؤثر قیادت کیلئے گراؤنڈ میں موجود ہونا اور بانی چیئر مین تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بطور پارٹی کارکن کام کرتا رہوں گا۔