Time 21 مارچ ، 2024
جرائم

لاہور: مبینہ ہراسانی کا الزام، جی سی یو کی طالبہ کے ٹیچر سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

طالبہ نے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر کے دفتر میں ہنگامہ کیا اور اسسٹنٹ پروفیسر کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا— فوٹو: اسکرین گریب
طالبہ نے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر کے دفتر میں ہنگامہ کیا اور اسسٹنٹ پروفیسر کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا— فوٹو: اسکرین گریب

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی(جی سی یو)  لاہور میں طالبہ اور ٹیچر کے مبینہ جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وائس چانسلر نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جی سی یو کی ایک طالبہ نے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر کے دفتر میں ہنگامہ کیا اور اسسٹنٹ پروفیسر کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ پروفیسر کے دفتر میں لڑائی کر رہی ہے، طالبہ نے فائلیں اٹھا کر ماریں اور اسسٹنٹ پروفیسر کے بال بھی نوچتی رہی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وائس چانسلر جی سی یو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

جی سی یو کے ترجمان کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی جس کے بعد قصوروار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :