Time 21 مارچ ، 2024
جرائم

جھگڑے میں منہ پر تھپڑ مارنے پر شوہر نے حاملہ بیوی اور کمسن بیٹی کو قتل کردیا

عرفان نامی شخص کا گھر میں اپنی حاملہ بیوی رقیہ سے جھگڑا ہوا تو اس کی بیوی نے مبینہ طور پر اس کے منہ پر تھپڑ دے مارا: پولیس/ فائل فوٹو
عرفان نامی شخص کا گھر میں اپنی حاملہ بیوی رقیہ سے جھگڑا ہوا تو اس کی بیوی نے مبینہ طور پر اس کے منہ پر تھپڑ دے مارا: پولیس/ فائل فوٹو

لودھراں میں شوہر نے مبینہ طور پر حاملہ بیوی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی یہ واردات لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کے علاقے مسہ کوٹھا میں ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ عرفان نامی شخص کا گھر میں اپنی حاملہ بیوی رقیہ سے جھگڑا ہوا تو اس کی بیوی نے مبینہ طور پر اس کے منہ پر تھپڑ دے مارا جس پر اس نے مبینہ طور پر پہلے اپنی بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کیا، اس کے بعد اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے بھی مار ڈالا۔

پولیس تھانہ صدر کہروڑپکا نے ماں بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے کہروڑپکا اسپتال منتقل کردیں جب کہ ملزم کو گرفتار کرکے جائے واردات سے قتل میں استعمال ہونے والا کپڑا، تکیہ اور دیگر شواہد حاصل کرلیے۔

پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی آپس میں رشتہ دار تھے اور اکثر ان میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

مزید خبریں :