Time 21 مارچ ، 2024
دنیا

اسرائیل کا الشفا اسپتال پر گھیراؤ کا چوتھا روز، مزید 100سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی حکومت نے مشرقی بیت المقدس کے اسپتالوں سے 25 فلسطینی مریضوں کو غزہ منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے/فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا
اسرائیلی حکومت نے مشرقی بیت المقدس کے اسپتالوں سے 25 فلسطینی مریضوں کو غزہ منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے/فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا  

قابض اسرائیلی فورسز کی  بمباری کے نتیجے میں  غزہ میں ایک دن میں مزید 100  سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے جاری صیہونی بربریت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار 880 سے زائد ہو چکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کا غزہ کے الشفا اسپتال کا گھیراؤ چوتھے روز میں داخل ہوگیا، اسی دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں ایک روز کے دوران 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

اسرائیلی حکومت  نے مشرقی بیت المقدس کے اسپتالوں سے 25 فلسطینی مریضوں کو غزہ منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹروں کی اپیل پر اسرائیلی سپریم کورٹ نے مریضوں کو اسپتالوں سے نکالنے سے روک دیا ہے۔

مزید  برآں اسرائیلی فوج  نے ہیلتھ ورکرز اور صحافیوں سے توہین آمیز سلوک کیا ہے، اس حوالے سے امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق زیر حراست افراد کو برہنہ کرکے آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں اور انہیں زدو کوب بھی کیا گیا۔


مزید خبریں :