Time 21 مارچ ، 2024
پاکستان

پاکستان نے الیکشن 2024 پر امریکی تشویش مسترد کر دی

پاکستان نے الیکشن 2024 پر امریکی تشویش مسترد کردی۔ 

کل امریکی فارن افیئرز کمیٹی کی سماعت میں ڈونلڈ لو نے کہا تھا کہ امریکا کو پاکستانی انتخابات میں بے قاعدگیوں کے الزامات پر تشویش ہے۔ 

تاہم آج ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستانی انتخابی قوانین پر لگتا ہے امریکا کو کچھ غلط فہمیاں ہیں۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،گزشتہ روز امریکی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی انتخابی قوانین کے حوالے سے متعدد غلط فہمیاں دکھائی دیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے شکیل آفریدی کے بارے میں سوال پر کہا کہ پاکستان کا مؤقف اب بھی وہی ہے کہ شکیل آفریدی پاکستانی عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں اور قیدیوں کے کسی باہمی تبادلے پر میڈیا میں گفتگو نہیں کی جاتی۔

اس سوال پر کہ کیا امریکی سفیر بانی پی ٹی آئی سے ملیں گے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا اس پر قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا ۔

اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی 14 سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرچکا ہے جو قابل مذمت ہے،مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار رائے پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :