کھیل
Time 22 مارچ ، 2024

کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے: چیئرمین پی سی بی

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے چیئرمین کو پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں اور بولرز کے بارے میں رپورٹ پیش کی__فوٹو: فائل
چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے چیئرمین کو پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں اور بولرز کے بارے میں رپورٹ پیش کی__فوٹو: فائل

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں تربیتی و فٹنس کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی حکام سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا جس میں محسن نقوی نے میرٹ اور کارکردگی پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے چیئرمین کو پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں اور بولرز کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے، کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ اور کارکردگی پر منتخب کھلاڑی اچھا رزلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :