ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

کمیٹی ائیرپورٹ منیجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا جائزہ لے گی اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امورکی نگرانی کرے گی، وزیر دفاع سربراہ ہونگے— فوٹو:فائل
کمیٹی ائیرپورٹ منیجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا جائزہ لے گی اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امورکی نگرانی کرے گی، وزیر دفاع سربراہ ہونگے— فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیردفاع اور ہوابازی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ائیرپورٹ منیجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا جائزہ لے گی اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امورکی نگرانی کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ارکان میں وزیرنجکاری، وزیرخارجہ، سیکرٹری نجکاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور سیکرٹری ہوابازی ڈویژن کمیٹی ارکان میں شامل ہوں گے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے پی آئی اےکی نجکاری کاعمل مزید تیز کرنے، شفافیت یقینی بنانے اور   ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :