22 مارچ ، 2024
بھارت کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 6 دن کے ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کردیا گیا۔
گزشتہ روز دہلی کے وزیراعلیٰ کو نئی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےگرفتار کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اروندکیجریوال پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ان پر بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شراب پالیسی میں دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔
اروندکیجریوال نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد انہیں کل گرفتار کیا گیا تھا۔
تاہم آج دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 6 دن کے ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کردیا گیا۔
ادھر دلی میں عام آدمی پارٹی نے احتجاج کرتے ہوئے 26 مارچ کو وزیراعظم نریندر مودی کی قیام گاہ کے گھیراؤ کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب اروند کیجری وال نے سپریم کورٹ میں اپنی گرفتاری کے خلاف دائر خواست واپس لے لی۔