Time 23 مارچ ، 2024
کھیل

سابق سفارتکار اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان انتقال کر گئے

شہریار خان طویل عرصے سے علیل تھے، ان کی عمر 89 برس تھی۔ فوٹو فائل
شہریار خان طویل عرصے سے علیل تھے، ان کی عمر 89 برس تھی۔ فوٹو فائل

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شہریار خان طویل عرصے سے علیل تھے اور آج لاہور میں انتقال کر گئے، شہریار خان کی عمر 89 برس تھی۔

شہریار خان کی تدفین کراچی میں ہو گی، ان کی میت کو آج کراچی لے جایا جائے گا۔

شہریار خان دو مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے، شہریار خان سابق سفارت کار بھی تھے اور وہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شہر یار خان مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر یار خان مرحوم کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔

مزید خبریں :