Time 23 مارچ ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

4 دہائیوں بعد مائیکرو سافٹ نوٹ پیڈ میں اسپیل چیک اور آٹو کریکٹ کا اضافہ

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں یہ اعلان کیا / فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں یہ اعلان کیا / فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ نے 4 دہائیوں بعد نوٹ پیڈ ایپ میں ان فیچرز کا اضافہ کر دیا ہے جن کا انتظار صارفین کو عرصے سے تھا۔

جی ہاں مائیکرو سافٹ نے نوٹ پیڈ ایپ میں اسپیل چیک اور آٹو کریکٹ جیسے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے اور ایسا 40 سال بعد ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا۔

بلاگ پوسٹ کے مطابق فی الحال یہ فیچرز بیٹا (beta) صارفین کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔

یہ فیچرز مستقبل قریب میں ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم پر نوٹ پیڈ ایپ میں ہی دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ نے نوٹ پیڈ کو 1983 میں متعارف کرایا تھا اور جب سے اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

مگر حالیہ عرصے میں مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس میں کافی کارآمد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔

ان اپ ڈیٹس میں کریکٹر کاؤنٹ اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو پائلٹ کی وضاحتیں قابل ذکر ہیں۔

اب نوٹ پیڈ میں غلط لکھے گئے الفاظ کو ہائی لائٹ کیا جائے گا اور انہیں درست کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

آٹو کریکٹ فیچر سے غلط لکھے گئے گئے الفاظ خودکار طور پر درست ہو جائیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ دونوں فیچرز بیشتر فائلز میں بائی ڈیفالٹ ان ایبل کیے جائیں گے، مگر کوڈنگ سے متعلق فائلز میں انہیں ڈس ایبل رکھا جائے گا۔

صارفین ان فیچرز کو نوٹ پیڈ کی سیٹنگز میں جا کر ان ایبل یا ڈس ایبل کرسکیں گے۔

مزید خبریں :