23 مارچ ، 2024
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کے لیے مہم چلانے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا ہےکہ پتنگ بازی پرپابندی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔
مریم نواز نے چیف سیکرٹری، ضلعی انتظامیہ اورپولیس کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانےکا بھی حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے تحریری حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔