Time 24 مارچ ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا: خواتین کو جائیداد میں حصہ نہ ملنے سے متعلق وفاقی محتسب کی رپورٹ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں خواتین کو  جائیداد میں حصہ نہ ملنےکے واقعات سے متعلق  وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2023  سے اب تک 699 خواتین کو جائیداد میں حصہ نہ ملنےکےکیسز سامنے آئے ہیں۔

سال 2023 میں 613 خواتین کو  جائیداد میں حصہ نہ ملنےکےکیسز سامنے آئے جب کہ رواں سال خواتین کو جائیداد نہ ملنےکے 86 کیسز سامنے آئے۔

رواں سال پشاور میں 45 خواتین کو جائیداد میں حصہ نہیں ملا۔

2024 میں چارسدہ میں 10، مردان میں 6 اور ایبٹ آباد میں 4 خواتین کو جائیداد میں حصہ نہیں ملا۔

اسی طرح گزشتہ سال پشاور میں خواتین کو جائیداد نہ ملنے کے 298، چارسدہ میں 59 اور مردان میں 55 کیسز  سامنے آئے۔

مزید خبریں :