Time 25 مارچ ، 2024
پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دھاتی ڈور بیچنے اور خریدنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  پتنگ بازی میں دھاتی ڈور بنانے ، بیچنے  اور خریدنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دےد یا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا ، جس میں آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جرائم کی صورتحال پر ڈیلی اپ ڈیٹ رپورٹ طلب کر تے ہوئے دھاتی ڈور بیچنے اور خریدنے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ۔ 

ان کا کہنا تھا پتنگ کے تار سے جاں بحق ہونے والے بچے کی ویڈیو دیکھ کر دل کانپ گیا، پتنگ بازی کے سدباب کے لیے قانون پر عمل درآمد کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ 

اجلاس میں منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے فول پروف میکنزم تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بڑے منشیات فروشوں کے خلاف ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ کیس بنائے جائیں جبکہ زیادتی کے کیس میں ملزم کو سزا دیکر نشان عبرت بنا یا جائے۔

واضح رہے کہ سرگودھا میں پتنگ لوٹنے کی کوشش کے دوران کمسن بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ جھال چکیاں کے علاقے تقی پارک میں پیش آیا۔

 ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ ماں باپ کا اکلوتا کمسن بیٹا عبد الرحیم چھت پر لوہے کا پائپ اٹھا کر کٹی ہوئی پتنگ لوٹ رہا تھا کہ پائپ ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا۔

مزید خبریں :