Time 25 مارچ ، 2024
کاروبار

انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 13 پیسے ہے— فوٹو: فائل
انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 13 پیسے ہے— فوٹو: فائل

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسا کم ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 13 پیسے ہے۔ 

انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 278 روپے 14 پیسے پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 73 پیسے برقرار  ہے۔


مزید خبریں :