Time 26 مارچ ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کا یورپی یونین سے الیکشن سے متعلق اپنی جائزہ رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے یورپی یونین سے پاکستان میں الیکشن سے متعلق اپنی جائزہ رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے انتخابی جائزہ رپورٹ الیکشن کمیشن کے حوالے کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ رپورٹ انتہائی اہم اور حساس ہے، یورپی یونین الیکشن سے متعلق اپنی جائزہ رپورٹ پبلک کرے۔

اس کے علاوہ مزمل اسلم نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات پر مداخلت نہیں کرتے لیکن پاکستان کو انتخابات سے متعلق خدشات کو دور کرنا چاہیے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی والے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں تو کبھی یورپی یونین سے الیکشن کی تحقیقات کا کہہ رہے ہیں، اگر آپ کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن یا الیکشن ٹربیونلز میں جائیں۔

مزید خبریں :