26 مارچ ، 2024
راولپنڈی: خیبر پختونخواکے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مصطفیٰ، قسمت اللہ اور اسلام الدین سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارودبرآمد کیا گیا ہے ،دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگردکارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید کسی دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔