واٹسن اور سیمی کا انکار، پی سی بی کا ایک اور غیر ملکی کوچ سے رابطہ

اس سے قبل آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین واٹسن اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پی سی بی کی پیشکش کو مسترد کرچکے ہیں/ فائل فوٹو
اس سے قبل آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین واٹسن اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پی سی بی کی پیشکش کو مسترد کرچکے ہیں/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے  نئے ہیڈ کوچ کیلئے نیوزی لینڈ کےاسسٹنٹ کوچ لیوک رونکی سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے  مینز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کیلئےنیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ لیوک رونکی سے رابطہ کیا تاہم پی سی بی کی پیشکش پر لیوک رونکی نے جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیوک رونکی نےگزشتہ سال پی سی بی کی پیشکش پر انکارکردیا تھا جس کے بعد بریڈ برن ہیڈ کوچ بنے تھے۔

واضح رہے کہ لیوک رونکی پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکےہیں۔

اس سے قبل مینز کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے  آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین واٹسن اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی بھی پی سی بی کی پیشکش کو مسترد کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :