16 مارچ ، 2024
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فیصلہ نہ ہو سکا اور آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات فائنل نہ ہوسکے جس کے بعد ان کے پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ بننے کے امکانات ختم ہوگئے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی نے شین واٹسن کےساتھ کوچنگ کےحوالے سےبات چیت کی تھی اور شین واٹسن پاکستان ٹیم کے کوچنگ کے مضبوط امیدوار تھے تاہم واٹسن کے خاندانی اور پہلے سے طےشدہ پلانز کوچنگ کی راہ میں آڑے آگئے۔
دوسری جانب شین واٹسن کے معاوضے کے بارے میں چلنے والی خبروں میں بھی صداقت نہیں ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق شین واٹسن کی تنخواہ کے بارے میں چلنے والی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، انہیں اتنے زیادہ پیسوں کی آفر نہیں کی گئی۔
شین واٹسن پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے اورایلیمینیٹر مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کےہاتھوں ناک آؤٹ ہونے کے بعد وہ اب واپس روانہ ہوچکے ہیں۔