Time 26 مارچ ، 2024
رمضان المبارک

افطاری کے دسترخوان کو سجائیں چائنیز پکوڑے سے

افطاری کے دسترخوان کی رونق کو چائینیز پکوڑوں سے دوبالا کیا جائے/ فائل فوٹو
افطاری کے دسترخوان کی رونق کو چائینیز پکوڑوں سے دوبالا کیا جائے/ فائل فوٹو 

چائینیز پکوڑے

اجزاء: 

بینگن دو عدد، پھول گوبھی ایک چھوٹی، مشرومز ایک کپ،آلو دو عدد، پیاز دو عدد، شملہ مرچ تین عدد، میدہ دوکپ،لال مرچ ایک چائے کا چمچ، ذیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ،لیموں کا جوس دو کھانے کے چمچ، پانی ایک کپ، تیل، حسب ضرورت، اجینو موتو (چائینیز سالٹ) ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب: 

ایک پیالے میں میدہ، سفید ذیرہ، نمک، لال مرچ، لیموں کا جوس اور پانی ملا کر پیسٹ بنالیں، بینگن کو چھلکوں سمیت چھوٹے کیوبز کی طرح کاٹ لیں اور گوبھی کے پھول الگ کرلیں، اس کے بعد پیاز اور شملہ مرچ کو بھی باریک کاٹ لیں، اب ان سب کٹی ہوئی سبزیوں پر تھوڑا میدہ چھڑک دیں۔

ایک پین میں تیل گرم کریں پھر سبزیوں کو پیسٹ میں مکس کرکے تیل میں ڈال کر فرائی کریں، سبزیاں تھوڑی تھوڑی کرکے فرائی کریں اور جب یہ پکوڑوں کی طرح فرائی ہوجائیں تو نکال لیں۔