گورنرپنجاب نے پرنسپل ایچی سن کالج کی چھٹی منظورکرلی

پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل تھامسن نے گورنر پنجاب پر سیاسی مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے عہدے سے استعفا دے دیا تھا: فوٹو: ایچی سن
پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل تھامسن نے گورنر پنجاب پر سیاسی مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے عہدے سے استعفا دے دیا تھا: فوٹو: ایچی سن

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل  تھامسن کی 28 دن کی ایکس پاکستان چھٹی منظورکرلی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق آمنہ کامران اور خالد نون برسار مائیکل تھامسن کی غیرموجودگی میں انتظامی فرائض سرانجام دیں گے۔

خیال رہےکہ پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل  تھامسن  نے گورنر  پنجاب بلیغ الرحمان پر سیاسی مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔ 

گورنر پنجاب نے پرنسپل مائیکل تھامسن کی مرضی کے برخلاف احد چیمہ کے بچوں کی تین سال کی فیس معاف کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ احد چیمہ کے بچوں کا داخلہ منسوخ کرنے کا پرنسپل کا فیصلہ بھی گورنر پنجاب نے واپس کرا دیا تھا۔

اس معاملے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو کلاسز بچوں نے نہیں لی ان کی فیس معاف کرنے کی درخواست دی گئی تھی،گورنر نے یہ بھی کہا تھا کہ پرنسپل مائیکل تھامسن 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے تھے۔

مزید خبریں :