26 مارچ ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا جس میں 100 انڈیکس 380 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار 906 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 496 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 980 رہی۔
بازار میں آج 30 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 265 ارب روپے ہے۔
کاروباری دن میں پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹر نے کمپنی کی نجکاری کی منظوری بھی دی۔