پشاور میں اشتہاری مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن، 534 ملزمان گرفتار

اشتہاریوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے ساتھ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے: ایس ایس پی آپریشنز پشاور۔ فوٹو فائل
 اشتہاریوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے ساتھ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے: ایس ایس پی آپریشنز پشاور۔ فوٹو فائل

پشاور میں اشتہاری مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران قتل، اقدام قتل، اغواء اور دیگر جرائم میں مطلوب 534 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے بتایا کہ ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، کریک ڈاؤن کے دوران قتل، اقدام قتل، اغواء، راہزنی اور دیگر جرائم میں مطلوب 534 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ اشتہاریوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے ساتھ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار اشتہاریوں سے جدید خودکار اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز، قتل، ڈکیتی اور اغواء کے کیسیز میں اضافہ ہوا ہے، اس سال اب تک شہر میں 98 افراد کے قتل میں نامزد 182 ملزمان میں سے 150 مفرور ہیں اور شہر میں ڈھائی ماہ میں راہزانی کے 44 واقعات کے مقدمات درج ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بڑھتےجرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت ملی ہیں۔

مزید خبریں :