کھیل
Time 27 مارچ ، 2024

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کیلئے رابطے تیز کردیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز کرکٹ  ٹیم کےکوچنگ اسٹاف کے لیے رابطے تیز کردیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے اور  بتایا جارہا ہے کہ  جیسن کے ساتھ پی سی بی کے معاملات طے پانے کے قوی امکانات ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کے ساتھ بھی بات چیت چل رہی ہے،  بورڈ کو گیری کرسٹن کےساتھ بھی معاملات طے پانےکی امید ہے جس کے بعد گیری کرسٹن کےہیڈ کوچ کی ذمےداریاں سنبھالنے کے امکانات ہیں۔

گیری کرسٹن بھارت اور جنوبی افریقی ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ لیوک رونکی سے بھی رابطہ کیا تھا جس پر لیوک نے اس حوالے سے جواب دینے کے لیے وقت مانگا تھا۔

مزید خبریں :