زارا نور اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

زارا اور اسد نے سوشل میڈیا پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کی خبر سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

جوڑے کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ' ہم اعلان کرتے ہیں کہ الحمداللہ ہم دنیا کی خوبصورت ترین بیٹی کے والدین بن گئے ہیں'۔

زارا اور اسد نے اپنی نومولود بیٹی کا نام نورِ جہاں صدیقی رکھا ہے۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی۔

ماضی میں اسد صدیقی نے  ایک ویب شو میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوگئی تھی جس کے بعد بچہ زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکا اور انتقال کرگیا تھا۔

اسد صدیقی نے بتایا کہ ہمارا بچہ ضائع (مس کیرج) نہیں ہوا بلکہ زارا نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا جس کا نام ہم نے 'اورنگزیب' رکھا تھا، شروعات میں چیزیں کافی اچھی تھیں لیکن بعد میں کچھ پیچیدگیاں ہوئیں اور ہم نے اللہ کی مرضی سے اپنے بچے کو کھو دیا۔


مزید خبریں :