دنیا
Time 28 مارچ ، 2024

افغان طالبان کے سپریم لیڈر کا خواتین کو زنا حد پر عوام کے سامنے سنگسار کرنے کا اعلان

رجم پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، افغانستان میں اسلامی حدود نافذ کرکے مجرمان کو کوڑے ماریں گے: افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کا اعلان— فوٹو:فائل
رجم پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، افغانستان میں اسلامی حدود نافذ کرکے مجرمان کو کوڑے ماریں گے: افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کا اعلان— فوٹو:فائل

افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے خواتین کو زنا حد پر کھلے میدان میں عوام کے سامنے سنگسار کرنے کا اعلان کردیا۔

امارت اسلامی افغانستان کے امیر ملا ہیبت اللہ کا آڈیو بیان وائرل ہوا ہے  جس میں انہوں نے کہا کہ لوگ کہیں گے کہ عورتوں کو پتھروں سے مارنا خواتین کے حقوق کی پامالی ہے لیکن افغانستان میں ہم زنا حد ( رجم) پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے اور کھلے میدان میں عوام کے سامنے خواتین کو سنگسار کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں اسلامی حدود نافذ کرکے مجرمان کو کوڑے ماریں گے، ہمارے یہ تمام اقدامات آپ کی جمہوریت کے منافی ہے۔

ملا ہیبت اللہ کے آڈیو بیان پر  افغان حکومت کے نمائندے نے تحریری مؤقف میں آڈیو کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ گفتگو ملا ہیبت اللہ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گفتگو ایک اجلاس میں کی تھی جس کی آڈیو ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ آڈیو تین چار ماہ قبل کی ہے۔ 

مزید خبریں :