پاکستان
Time 28 مارچ ، 2024

پاکستان میں عید الفطر کب ہونے کا امکان ہے؟

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے/ فائل فوٹو
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے/ فائل فوٹو

کراچی:  پاکستان میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے  سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کے مطابق  پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے۔

مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہاکہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا۔