Time 29 مارچ ، 2024
پاکستان

نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی تھی: ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی

6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بھی نقاب کیا، جب جج انصاف کے لیے کھڑے نہیں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا: علیمہ خان/ فائل فوٹو
  6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بھی نقاب کیا، جب جج انصاف کے لیے کھڑے نہیں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا: علیمہ خان/ فائل فوٹو

بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ 6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بھی بےنقاب کیا ہے، جب تک جج انصاف کے لیے کھڑے نہیں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا، جج افتخار چوہدری کے ساتھ کھڑے ہوئے آج وکلا کو ان ججز سے یکجہتی کرنی چاہیے۔

علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی، جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا، اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے۔

علیمہ خان نے کہا کہ اگر آپ کیس سن لیں اسد مجیدکے بیان سے کوئی شک باقی نہیں رہےگا، سائفر کیس میں 10 سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائیں گے، ڈونلڈ لو کو بچانے کے لیے یہ کیس چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ سائفر کی نو کاپیاں ہوئیں، پوچھیں کتنی واپس آئی ہیں، سائفر کی باقی کاپیاں کہاں ہیں؟


مزید خبریں :