Time 29 مارچ ، 2024
دنیا

عالمی عدالت انصاف کا غزہ میں خوراک کی بلاتعطل فراہمی میں رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم

غزہ میں خوراک کی کمی سے جاں بحق بچوں کی تعداد 27 ہوگئی، غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے__فوٹو: رائٹرز/فروری، 2024
غزہ میں خوراک کی کمی سے جاں بحق بچوں کی تعداد 27 ہوگئی، غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے__فوٹو: رائٹرز/فروری، 2024

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسی تمام ضروری اور مؤثر کارروائی کرے جس سے فلسطینی عوام کو بنیادی خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور قحط کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

غزہ میں خوراک کی کمی سے جاں بحق بچوں کی تعداد 27 ہوگئی، غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مغازی کیمپ پر حملے میں مزید 8فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل نے شام کے علاقے حلب پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری اور فوجی جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کی فنڈ ریزنگ مہم کے دوران غزہ جنگ بندی کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

ادھر اردن کے دارالحکومت میں مسلسل پانچویں رات مظاہرہ کیا گیا، اسرائیلی سفارت خانے کی طرف بڑھتے مظاہرین پر سکیورٹی فورسز نے لاٹھی چارج بھی کیا۔

واضح رہے کہ  7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 32 ہزار 500 سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید خبریں :