فیکٹ چیک : پاکستان میں Spotify پر پابندی عائد نہیں کی گئی

سوشل میڈیا صارفین اپنی پوسٹس میں دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستانی حکام نے X (سابقہ ٹوئٹر) تک رسائی کو بلاک کرنے کے بعد اب ایک مقبول ڈیجیٹل میوزک اور پوڈ کاسٹ سروس Spotify پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ملک میں Spotify کے بلاک کئے جانے کا دعویٰ غلط ہے تاہم X کی سروسز پاکستان میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے معطل ہیں، جبکہ ابھی تک Spotify پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

دعویٰ

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے 25 مارچ کو یہ سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA)، جس نے پہلے ملک میں X پر پابندی عائد کی تھی، اب پاکستان میں Spotify پر پابندی عائد کر دی ہے؟

فیکٹ چیک : پاکستان میں Spotify پر پابندی عائد نہیں کی گئی

دیگر آن لائن صارفین نے بھی یہاں، یہاں اور یہاں یہی سوال پوچھا ہے۔

حقیقت

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں Spotify تک رسائی پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔

انٹرنیٹ صارفین کےتحفظ کے لیے کام کرنے والی ریسرچ تھنک ٹینک بائٹس فار آل نے 26 مارچ کو جیو فیکٹ چیک کو میسجز کے ذریعے بتایا کہ Spotify تمام سسٹمز پر ”ٹھیک کام کر رہا ہے“۔

اس کی تصدیق اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل رائٹس کی غیر سرکاری تنظیم میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی (MMfD) نے بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ Spotify بغیر VPN کے کام کر رہا ہے۔

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے ایک کانٹینٹ اینالسٹ حذیفہ بلوچ نے کہا کہ ”Spotify کو بلاک نہیں کیا گیا ہے شاید 25 مارچ کو صارفین کو Spotify تک رسائی میں کسی بندش کا سامنا کرنا پڑا ہو۔“

جیو فیکٹ چیک کی ٹیم کو بھی وی پی این کے بغیرSpotify تک رسائی حاصل کرنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

اضافی رپورٹنگ: ثمن امجد

ہمیں@GeoFactCheck پر فالو کریں۔

اگرآپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔