29 مارچ ، 2024
ٹک ٹاک کی مختصر ویڈیوز نے تمام سوشل میڈیا ایپس کو خود کو بدلنے پر مجبور کر دیا۔
اب مائیکرو سافٹ کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ ان بھی خود کو ٹک ٹاک جیسا بنانے کے لیے تیار ہے۔
لنکڈ ان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز کی فیڈ کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
لنکڈ ان میں اس اضافے کے بارے میں سب سے پہلے ایک صارف Austin Null نے بتایا تھا اور اب کمپنی نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
Austin Null نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ایپ کی نیوی گیشن بار میں ایک ویڈیو ٹیب دی جائے گی۔
اس ٹیب پر کلک کرنے پر صارفین مختصر ویڈیوز دیکھ سکیں گے اور بالکل ٹک ٹاک جیسا تجربہ ہوگا۔
صارفین ان ویڈیوز کو لائیک اور شیئر کر سکیں گے اور کمنٹس کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔
البتہ ٹک ٹاک یا دیگر ایپس کے مقابلے میں لنکڈ ان کی مختصر ویڈیوز میں کیرئیر اور پروفیشنل ازم سے متعلق مواد کو ترجیح دی جائے گی۔
خیال رہے کہ لنکڈ ان میں ویڈیوز کو پوسٹ کرنا پہلے بھی ممکن تھا مگر اس کے لیے فیڈ مختص کرنے کا مقصد صارفین کی انگیج منٹ بڑھانا ہے۔
لنکڈ ان میں مختصر ویڈیوز بنانے والوں کو مستقبل قریب میں پیسے کمانے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔